بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن انتہائی خطرناک ہے :ایڈیشنل ڈائر یکٹر نیب
کوئٹہ (آ ن لائن)معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، انجینئرنگ کونسل کی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ تعمیراتی کرپشن کے تدارک کے لئے انجینئرز کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کو مضبوط بنا کرکرپشن کے عفریت کے سامنے بند باندھا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائر یکٹر نیب بلوچستان سید محمد آفاق نے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء سے کرپشن کی روک تھام میں انجینئرز کے کردار کے حواے سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے کیا۔ایڈیشنل ڈائر یکٹر نیب نے ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام میں کرپشن کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کرپشن سے ناصرف ملکی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے بلکہ اس سے متعلقہ علاقوں کے عوام بھی براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔قبل ازیں وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین کی سربراہی میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔