فوجی اتحاد پر موقف واضح، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے: ایرانی سفیر
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت میں دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گا، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت ہماری اولین ترجیح ہے، بھارت بھی ہمارے کاروباری پارٹنرز میں سے ایک ہے، ایران خطے میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہیں، کاروباری شراکت کے مواقع موجود ہیں، کسی شخص کے ایک ملک میں قیام کے لئے محض ویزا ہی سب کچھ نہیں ہوتا اس سے اہم بات یہ کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ ملا منصور کو پاسپورٹ کس نے دیا، پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہم دخل اندازی نہیں کرتے مگر اسلامی فوجی اتحاد پر ہمارا موقف واضح ہے آپ یہ دیکھیں کہ ریاض سمٹ کا نتیجہ کیا نکلا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔