• news

ارم عظیم فاروقی نے 10محرم کو متحدہ رہنمائوں سے ملاقات کی تصدیق کردی

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کی سابق رہنماارم عظیم فاروقی کو منانے کے لئے پارٹی سربراہ فاروق ستار، کامران ٹیسوری اور سہیل منصور ایم این اے نے ان سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی تھی اور یکم اکتوبر (10 محرم الحرام)کی اس ملاقات کی تصدیق ارم عظیم فاروقی نے بھی کی ہے ۔ ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی شرائط ماننے سے انکار کردیا تھا ۔ ارم عظیم فاروقی نے بتایاکہ ایم کیو ایم نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ کنور نوید جمیل اور کشور زہرا نے مجھے پارٹی کے نظم وضبط کے حوالے سے ایک ڈرافٹ دیا تھا جس میں چند شرائط درج تھیں۔ ان شرائط کا مقصد یہ تھا کہ جو کچھ بھی پارٹی میں ہو رہا ہے اس کے حوالے سے میں چپ رہوں۔

ای پیپر-دی نیشن