• news

ساہیوال، چیچہ وطنی میں تیز دھار آلے سے خواتین کو زخمی کرنیوالا لاہور پولیس کے حوالے

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال اور چیچہ وطنی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا ملزم لاہور پولیس کے حوالے۔ کراچی میں خواتین پر چھرا مار کے حملوں کے بعد ملزم وسیم کو سندھ اور پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور ملزم سے تفتیش کیلئے کراچی سے مہر مشتاق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میںساہیوال پہنچی تھی اور تقریباً 14دن تفتیش کے بعد کراچی پولیس کی جانب گرفتار ملزم وسیم کو کراچی خواتین پر حملوں میںکلیر قرار دیدیا جبکہ ملزم وسیم لاہور پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ لاہور پولیس نے سینئر سول جج سردار نوید کی رہائش گاہ پر لیجا کر راہداری ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کو لاہور لے گئی۔

ای پیپر-دی نیشن