’’قومی ترانے کے احترام میں لازماً کھڑے ہوں‘‘ بھارت کی محبت میں اندھے گلوکار عدنان سمیع کی چمچہ گیری
ممبئی (آن لائن ) بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان بھارت کی محبت میں اتنے اندھے ہوگئے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں تک پر تبصرے کرنے لگے ہیں۔ پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان آئے روز پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلموں کی نمائش سے قبل قومی ترانہ بجائے جانے کا حکم جاری کیا تھا تاہم گزشتہ روز اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم خانولکار اور جسٹس ڈی وائے چندرا پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران کہا گیا کہ لوگوں کو سینما ہال کے اندر اپنی حب الوطنی ظاہر کرنے کے لیے قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کہیں نہیں لکھا کہ اگر کوئی شخص قومی ترانہ بجنے کے دوران کھڑا نہیں ہوا تو وہ محب وطن نہیں ہے۔ عدنان سمیع نے لکھا کہ قومی ترانہ کبھی بھی اور کہیں بجایا جائے اس کی عزت کرنے کیلئے لازمی کھڑے ہوں اور یہ چیز انسان کے دل سے ہوتی ہے۔