• news

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں سویڈش شہری کو سزائے موت

تہران (صباح نیوز)ایران میں سویڈن کے رہائشی ایرانی ڈاکٹر کو اسرائیل کے لیے جاسوس کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔استغاثہ نے سزا پانے والے مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو 30 جوہری اور فوجی سائنسدانوں کے پتے اسرائیلی اہلکاروں کو دینے کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان سائنسدانوں میں سے دو 2010 میں بم حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔استغاثہ نے سزا پانے والے مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
ایران/سزا

ای پیپر-دی نیشن