• news

پاکستان‘ امریکہ خطے میں استحکام کیلئے وسیع تعاون سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں:اعزاز چودھری

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور خوشحالی کے لئے وسیع بنیاد پر تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ورجینیا کا دورہ کیا اور طالب علموں سے ملاقات کی۔ اعزاز چوہدری نے جنوبی ایشیا میں سلامتی اور استحکام کے موضوع پر مختصر تقریر کی۔دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
جس کے بعد دوستانہ ماحول میں طالب علموں کے ساتھ گفتگو ہوئی۔ بین الاقوامی سیاسی منظر نامے کا وسیع جائزہ لینے کے بعد سفیر نے خطے اور دنیا میں امن اور سلامتی کے لئے پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ اپنے دورے کے دوران سفیر اعزاز چوہدری نے سابق صدر تھامس جیفرسن کے گھر کا دورہ کیا اور پاکستان کے موضوع پر کتاب لائبریری میں تحفتاً دی۔ اعزاز چوہدری نے یونیورسٹی آف ورجینیا کے طالب علموں اور فیکلٹی ممبرز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اعزاز چودھری

ای پیپر-دی نیشن