اداروں پر حملہ کرنیوالے عادی مجرم کو اتنی عجلت میں معافی کیوں دی : مریم اورنگزیب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب ابھی پیشیاں شروع ہوئیں،نااہلی اور سزائیں ابھی باقی ہیں ،پوری قوم کے سامنے گالیاں دینے والوں کو معاف کردیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کی الیکشن کمشن میں پیشی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران صاحب آج پیشیاں شروع ہوئیں۔ابھی نااہلی اور سزائیں باقی ہیں۔عمران خان نے ڈی چوک میں کھڑے ہوکراداروں کو گالی دی۔ پوری قوم کے سامنے گالیاں دینے والے کو معاف کردیا گیا۔اداروں پر حملہ کرنے والے عادی مجرم کو اتنی عجلت میں معافی کیوں دی گئی؟
مریم اورنگزیب