• news

الیکشن کمشن سے معافی عمران کیلئے رسوائی ہے : عائشہ گلالئی

پشاور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے الیکشن کمشن میں عمران خان کی معافی کو ان کے لیے رسوائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رسوائی ان کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔عمران خان کی معافی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے عائشہ گلالئی نے الیکشن کمشن میں عمران خان کی معافی کو ان کے لیے رسوائی قرار دیا اور کہا رسوائی اس کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن