• news

آج کشمیریوں کے یوم سیاہ پر ملک بھر میں مظاہرے کئے جائینگے: عبدالرحمن مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے کشمیریوں سے مذاکرات کی باتیں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں۔ انڈیا مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے مذاکرات کیلئے کبھی مخلص نہیں رہا۔ ماضی میں بھی اس نے ہمیشہ مذاکرات کا ڈرامہ رچاکر کشمیر پر اپنا فوجی قبضہ مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 70سال مکمل ہونے پر بھی کشمیر ی میدان میں ڈٹ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج 27اکتوبر کو کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پرلاہور سمیت پاکستان بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سے قبل دنیش شرما جیسے بدنام زمانہ آئی بی ڈائریکٹر کو مذاکرات کار نامزد کرنے سے بھارتی مذموم عزائم ایک مرتبہ پھر کھل کر واضح ہو گئے ہیں۔ حریت کانفرنس کی طرف سے بھارت سے پاکستان کے بغیر مذاکرات کا ڈرامہ مستردکئے جانے پر حکومت پاکستان کو بھی کسی قسم کے دبائو کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور کشمیریوں کے اعتماد کو بحال رکھنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن