امت کے تمام مسائل کا حل مل کر رہنا ہے: امام کعبہ
اسلام آباد (صباح نیوز+آئی این پی) امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ الحمید نے کہا کہ ذاتی مفاد کی بجائے قومی ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، اُمت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل آپس میں مل کر رہنا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ سے کیا۔ عشائیہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی، وزیر مواصلات ڈاکٹر عبدالکریم‘ وزیر مملکت جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال، وزیر مملکت برائے اوورسیز عبدالرحمان کانجو، سینیٹر ساجد میر‘ سینیٹر سراج الحق، شاہ اویس نورانی دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید کی فیصل مسجد میں نماز مغرب کی امامت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے امام کعبہ نے فیصل مسجد میں نماز مغرب کی امامت کرائی تو عوام کا جم غفیر امڈ آیا لوگوں کو تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس سے داخلے کی اجازت دی گئی۔ نماز مغرب میں مولانا سمیع الحق ،علامہ طاہر اشرفی ،ریکٹر اسلامی یونیورسٹی و صدر یونیورسٹی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔