• news

.سیشن عدالت نے کیپٹن صفدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی نے سماعت کی، درخواست گزار ایم اے جوزف فرانسس نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسمبلی میں اقلیتوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے، کیپٹن صفدرکے الفاظ سے غیر مسلموں کی دل آزاری ہوئی، انہوں نے کہا کہ تھانہ نشتر کالونی میں کیپٹن صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن