انڈونیشیا:آتش باری کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے 47 افراد زندہ جل گئے46 زخمی
جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا کے شہر ٹینگرانگ میں آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکوں کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ 47 افراد زندہ جل گئے اور 40 سے زائد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ قریبی عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کئی کلومیٹر طویل دھویں کا بادل دیکھا گیا۔ اکثر نعشیں جلی ہوئی تھیں۔ دس افراد لاپتہ ہیں۔ فائر فائٹر کے مطابق جلنے کے سبب شناخت مشکل ہے۔ متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں جلی دیکھی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ مدد کے لیے چیخ رہے تھے۔ ایک خاتون نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ متاثرین کے بعض شرکاء نے کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔