• news

مارشل لاء یا فوری انتخابات کے امکانات کم،قومی حکومت بن سکتی ہے: مشرف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مارشل لاء یا فوری انتخابات کے امکانات کم ہیں، قومی حکومت قائم ہوسکتی ہے۔پاکستان میں نسلی بنیادوں پر سیاست ہورہی ہے جو ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ ہم نے قومی سطح کی سیاسی جماعت متعارف کروانی ہے۔کراچی میں بڑا خلا ہے ہم اتحاد بنا کر یہ خلاپرکریں گے۔اے پی ایم ایل کے انٹرا پارٹی انتخابات پر مطمئن ہوں۔کارکنان اور عہدیداران چین آف کمانڈ کی پیروی کریں،ملک بھر میں ریجنز اور اضلاع کی سطح پر بڑے جلسے منعقد کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں آل پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب عہدیداران اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت اگر سیاسی جماعتوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں البتہ اگر یہ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوتی ہے تو یہ ملک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن