پرویز ملک کی قیادت میں17رکنی پارلیمانی وفد انقرہ پہنچ گیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ایک سترہ رکنی وفد وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی قیادت میں ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گیا۔ پرویز ملک قومی اسمبلی میں پاک ترک فرینڈ شپ گروپ کے صدر ہیں پاکستان کا پارلیمانی وفد 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ترکی کا دورہ کرے گا۔ ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترک کے گہرے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ ترک کے سپیکر نے اس سال پندرہ جولائی کو فوجی بغاوت کے خلاف پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔