• news

.ری فنڈ پے منٹ آرڈرزکی رقم 31 اکتوبر تک جاری کر دی جائے‘ اسحاق ڈارکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ 31 اگست تک جاری ہونے والے ’’ری فنڈ پے منٹ آرڈرز‘‘ کے رقم 31 اکتوبر تک جاری کرے۔ وزیر خزانہ نے یہ ہدایت ایک اجلاس میں دی جس میں چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے۔ 31 اکتوبرکو 4 ہزار ’’ری فنڈ پے منٹ کے آرڈرز‘‘ کے تحت 13 ارب روپے کے ری فنڈ جاری ہونگے۔ وزیر خزانہ نے کہا حکومت کاروباری برادری کے مسائل سے آگاہ ہے۔ 13 ارب کے ری فنڈز ‘ ٹیکسٹائل اور دوسرے سیکٹرزکے برآمد کنندگان بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر اب تک 27 ارب روپے کے ری فنڈ جاری کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن