• news

نیب آزاد کشمیر نے 1 لاکھ 70 ہزار روپے رشوت لینے پر اسل بٹالہ کے پٹواری کو گرفتار کر لیا

مظفرآباد (صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے سنگین مالی بدعنوانی، رشوت ستانی، دھوکہ دہی، جعلسازی اور بددیانیتی میں ملوث محکمہ مال کے پٹواری موضع اسل بٹالہ (وقت) ابرار حسین ولد سوار خان سکنہ سموال شریف تحصیل و ضلع میرپور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اللہ دتہ ولد نذر حسین سکنہ سہر منڈی تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی سے اندراج انتقال اراضی کے ضمن میں ایک لاکھ روپے بطور رشوت وصول کئے۔ ملزم نے دوران گرداوری دوبارہ اللہ دتہ سے مبلغ 70,000/- روپے رشوت وصول کئے۔ شکایت پر احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے جملہ ریکارڈ قبضہ میں لیا اور رشوت کے متعلق تحقیق کی جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم نے مبلغ 1,70,000/- روپے بطور رشوت وصول پائی ہے۔ احتساب بیورو نے پٹواری کو گرفتار کرتے ہوئے احتساب بیورو سیف ہائوس میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن