• news

بھتہ خوری ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرموں کی 10, 10 سال کی سزا کالعدم

کراچی (وقائع نگا ر) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مجرموں کی 10, 10 سال کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ جمعرات کو بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے عدنان اور سلمان خان کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ دونوں مجرموں کو عدالت نے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرموں کو بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم 10, 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں نے نومبر 2016 میں بہادر آباد سے تاجر محمد عمران سے پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ پولیس نے ملزموں کو بھتہ وصولی کے دوران غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔
سزا کالعدم

ای پیپر-دی نیشن