موسیٰ گیلانی کا وکیل پیش نہ ہوا‘ ایفی ڈرین کیس کی سماعت بغیر کارروائی 2نومبر تک ملتوی
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی دو نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے ۔ دو شریک ملزمان عبد الخالق اور ڈاکٹر اسد حفیظ بھی عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔