• news

پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ممالک ہےں:امام کعبہ

اسلام آباد(این این آئی)امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ملک ہیں۔امام کعبہ پاکستان کے 3 روزہ دورے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوئے ¾ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور قائم مقام سعودی سفیر نے ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔ اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت ملی، پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ملک ہیں جب کہ وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست اور بھائی ہے، امام کعبہ کا دورہ پاکستان ہمارے لیے بے پناہ مسرت کا باعث تھا جب کہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
امام کعبہ

ای پیپر-دی نیشن