پرچے آﺅٹ، کرپشن: چیئرمین نیب کے حکم پر این ٹی ایس کیخلاف انکوائری شروع
اسلام آباد (نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( این ٹی ایس) کے خلاف متعدد دفعہ پرچہ آﺅٹ ہونے، مبینہ بدعنوانی اور طلباءوطالبات کے مفادات کا تحفظ نہ کرنے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ نیب نے اس سلسلہ میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی ہدایت پر انکوائری شروع کردی ہے اور کہا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ این ٹی ایس پرچہ آﺅٹ ہونے کے بعد دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں۔سی ای او این ٹی ایس ڈاکٹر شیر زادہ خان نے نیب کی جانب سے ٹیسٹ پیپر کی انکوائری کو خوش آمدید کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میرٹ اور شفافیت کے برخلاف کسی بھی ادارے کو طلباءو طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔ نیب تمام طلباءوطالبات کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گا۔ نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں جن کو یکجا کرکے انکوائری کا حکم دیا اور کارروائی کا نیب نے آغاز کر دیا گیاہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ این ٹی ایس کے متعدد مواقع پر پرچے آﺅٹ ہوئے جس سے طلباءکے وسائل ، وقت اور محنت کرنے والے طلباءو طالبات کی حلق تلفی ہوئی۔ اس ضمن میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ این ٹی ایس پرچہ آﺅٹ ہونے کے دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں۔
نیب/ این ٹی ایس