• news

مرزا شاہد سلیم بیگ آئی جی جیل خانہ جات تعینات، میاں فاروق نذیرکو او ایس ڈی بنادیا گیا

لاہور+ وزیر آباد (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) ڈپٹی انسپکٹر جنرل مرزا شاہد سلیم بیگ کو آئی جی جیل خانہ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیراو ایس ڈی بناتے ہوئے عہدہ سے ہٹا کر انہیں سروسز این جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میاں فاروق نذیر 6 سال تک آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات رہے اور اس دوران محکمہ جیل خانہ جات میں بہت بہتری آئی۔ 10 نئی جیلوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور جیلوں میں سکیورٹی انتظامات بھی بہتر کئے گئے۔ مرزا شاہد سلیم بیگ کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات ہونے پر صدر پریس کلب وزیر آباد افتخار احمد بٹ، سنیئر نائب صدر شیخ صلاح الدین، محمود احمد خان لودھی، عقیل احمد خان لودھی اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات


a

ای پیپر-دی نیشن