مسلم لیگ (ن) کے 25 ارکان پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں: شیخ رشید‘ مبینہ فہرست لہرا دی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملتان میں جلسہ سے خطاب کے دوران مبینہ فہرست لہرا کر دعویٰ کیا ہے کہ 25 ارکان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کو تیار ہیں۔ انکی اولاد بھی باہر اور جائیداد بھی باہر ہے۔ انہیں پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ملتان میٹرو چوری کا منصوبہ ہے لوگ بیروزگاری سے مر رہے ہیں‘ خیرات میں انگریزوں سے زمینیں لینے والے ہمارے سردار بن گئے‘ محنت کش لوگوں پر چور لٹیرے مسلط کر دئیے گئے۔ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی باتیں کرنے والوں نے اپنے بیٹوں کو ٹائیگر بنا دیا کیا، اس ملک کے عوام کیڑے مکوڑے ہیں؟ جو خود کو لٹوانے کیلئے چوروں اور لٹیروں کو ووٹ دیتے ہیں۔
شیخ رشید