• news

سول ججوں کی بھرتیوں کا طریقہ کار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بھر میں سول ججوں کی بھرتیوں کے طریقہ کار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ یہ درخواست پنجاب بار کونسل نے فرہاد شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں سول ججوں کی بھرتیوں کے لئے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، طریقہ کار کی تبدیلی کے بعد امتحان کا نصاب بھی تبدیل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان وکلاءکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان میں مایوسی پھیل رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سول ججز کے امتحان کا طریقہ کار اور سلیبس تبدیل کیا جائے اور نومبر میں ہونے والے امتحان ملتوی کرکے پہلے فیل ہونے والے وکلاءکو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔
سول جج/ بھرتی

ای پیپر-دی نیشن