• news

چیئرمین سینٹ توہین پارلیمنٹ کی سزا کیلئے متحرک، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ روایتی حکومتی تاخیر کے پیش نظر توہین پارلیمنٹ کی سزا کے قانون کی تیاری کیلئے خود متحرک ہوگئے۔ بل کی تیاری پر سفارشات مرتب کرنے کیلئے 30 اکتوبر منگل کو ایوان بالا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اگلے ماہ نومبر کے اوائل میں توہین پارلیمنٹ کا نوٹس لینے کی قانون سازی میں پیشرفت کا امکان ہے۔ توہین پارلیمنٹ کا نوٹس لینے اور اس کی سزا کے تعین کی سفارش اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ میں کی گئی ہے۔ یاد رہے چیئرمین سینیٹ وزیر پارلیمانی امور کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس لینے کیلئے ضروری قانون سازی کی ہدایت کر چکے ہیں۔ حکومت کو دو ماہ میں بل کی تیاری کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں توہین پارلیمنٹ کی سزا کے تعین کیلئے جلد قانون سازی کی متمنی ہے۔ منگل کو ایوان بالا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ توہین پارلیمنٹ کی سزا کے تعین کا حکومت اپوزیشن کی جانب سے سینٹ میں مشترکہ بل آ سکتا ہے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
توہین پارلیمنٹ قانون

ای پیپر-دی نیشن