• news

ملتان میٹرو سے متعلق ریکارڈ مبینہ طور پر چھپانے پر سلیم مانڈوی والا کا اظہار برہمی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ایس ای سی پی کی جانب سے ملتان میٹرو منصوبے کے متعلق مواد کو چھپانے اور بعدازاں کمیٹی کو ادھوری معلومات فراہم کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے اور ہدایت کی کہ آئندہ7 روز کے اندر تمام ریکارڈ اور معلومات کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں۔ چیئرمین کی جانب سے ایس ای سی پی کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ جو ریکارڈ دیا جائے اس میں بتایا جائے کہ ایس ای سی پی کو چینی ریگولیٹرز کی طرف سے منصوبے کے متعلق کب خط آیا تھا؟ چینی ریگولیٹر اور ایس ای سی پی کے درمیان مراسلات کا مکمل ریکارڈ دیا جائے۔ وہ وجوہات بھی بتائی جائیں کہ معاملہ ایف آئی اے کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔ یہ بتایا جائے کہ جن افسروں کے پاس چینی ریگولیٹر کی طرف سے خطوط آئے تھے کیا انہوں نے کوئی تحقیقات کرائی؟

ای پیپر-دی نیشن