• news

حکومت نے فاٹا کے خیبرپی کے میں انضمام کاعزم کررکھا ہے:عبد القادر بلوچ

اسلام آباد(صباح نیوز)ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ حکومت نے فاٹا کے خیبرپی کے میں انضمام کاعزم کررکھا ہے۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عبد القادر بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت فاٹا کے خیبرپی کے میں انضمام کاعزم رکھتی ہے اور انضمام کا یہ عمل پانچ سال میں مکمل کر لیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ فرنٹیئرکرائم ریگولیشنز کو نئے قانون سے تبدیل کیاجائیگا اور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کوفاٹا تک توسیع دی جائیگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فاٹا کے لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیاجائیگا اور وہاں بلدیاتی نظام بھی متعارف کرایاجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن