• news

خطے کا امن پاکستان بھارت تعلقات ، افغانستان کے حالات سے منسلک ہے: وزیر دفاع

روم (این این آئی) وزیر دفاع انجینئر خر م دستگیر خا ن اٹلی کے سرکاری دورہ کے دوران اٹلی میں نیٹو پارلیمنٹری اسمبلی کے صدر ‘دفاعی اور خارجی کمیٹیوں کے صدرو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ‘وزیر دفاعی خرم دستگیر خان نے دہشت گردی اور انتہا پسند وں کوخطہ سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کی بے مثال قر بانیوں اور کو ششوں کو اجاگر کیا‘ اٹلی کے پارلیمنٹر یر ین نے پاکستان کے دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں عز ائم کو سراہا اور پاکستان اور اٹلی کے مابین تعلقا ت کے فر وغ کی خو اہش ظاہر کی۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان جو کہ اٹلی کے سرکاری دورہ پر ہیں نے گذشتہ روز اٹلی پارلیمنٹ کے خا رجی اموراور دفاعی کمیٹیوںسے خطا ب کیا۔ وفاقی وزیر دفاعی کمیٹی کے صد ر فرانسکو سیویرو گار و فا نی اور اٹالین پارلیمنٹری وفد برائے نیٹو پارلیمنٹر ی اسمبلی کے صدر اینڈ ریا مین سیو نی اور خارجی امو رکی کمیٹی کے ڈپٹی صدر نے چیمبر آف ڈپٹیز میں استقبال کیا ۔ وفاقی وزیر نے خطے میں استحکام اور انسد دہشت گر دی میں پاکستان کے کر دار پر با ت چیت کی ۔انہوںنے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی اور نیشنل ایکشن پلان کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنو بی ایشیا میں امن تب ہی ممکن ہو گا جب افغانستان میں امن ہو گا اور پاک بھارت تعلقات بہتر ہو گے انہوںنے اس بات پر روز دیا کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن