حسد اور اقتدار کی ہوس نے عمران کو دماغی مریض بنا دیا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حسد اور اقتدارکی ہوس نے عمران خان کو دماغی مریض بنا دیا ہے، چار سال میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا ا±تنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پی کے میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی ۔اپنے صوبے میں ڈینگی کے مریض سنبھال نہ سکنے والے تنقید شہباز شریف پر کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں آج بھی پھروہی تقریر اوروہی جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کی ہے جس کو دیکھ کر آپ کی ایسی حالت ہو جاتی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا آج عمران خان احتساب کمیشن کا تالا کھولنے کا اعلان کرتے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کی ترقی کا نام ہے ،ان کی محنت اور کارکردگی کی گواہی ا±ن کا کام دیتا ہے۔ خیبر پی کے کے 35فیصد سکولوں میں صاف پینے کا پانی نہیں۔ 30فیصد سکولوں میں ٹوائلٹ نہیں ہیں 40 فیصد سکولوں میں بجلی نہیں ہے۔ تبدیلی لانے کیلئے شہباز شریف کی طرح دن رات کام کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور نہ ہی تبدیلی آتی ہے۔
مریم اورنگزیب