.سرکاری اور نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سرکاری اور نجی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت شہریوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ریاست اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بُری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ سرکاری سکولوں میں غیرمعیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء سے بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں جو آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تعلیم کی مفت فراہمی کا کوئی قانون ہی موجود نہیں طلبہ کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے قانون سازی کے احکامات دے۔