• news

لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، شہری نقدی، زیورات، قیمتی سامان سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں علی رضا کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 50 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں ناظم علی کی فیکٹری سے 1 لاکھ 70 ہزار کی نقدی و موبائل جبکہ راوی روڈ میں عثمان سے 5 لاکھ 20 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ نولکھا کے علاقہ میں کرامت سے 1 لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں طارق سے 1 لاکھ 60 مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام پورہ میں شہباز کی گاڑی، بھاٹی گیٹ میں منصور، لٹن روڈ میں شہزاد، ہنجروال میں شبیر، کوٹ لکھپت میں عادل، اچھرہ میں فضل، مناواں میں اسلم، ڈیفنس سی ویو میں جنید اور فیکٹری ایریا میں رشید کی موٹر سائیکیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن