• news

جھگڑا ہونے پر مفتی قوی نے قندیل کو قتل کرانے کی دھمکی دی: والدہ

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان پولیس نے قتل ہونے والی قندیل بلوچ کے والدین کا بیان قلمبند کر لیا‘ والدہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ کراچی میں قندیل بلوچ کا مفتی عبدالقوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ عبدالقوی نے دھمکی دی کہ گھر واپس جائو گی تو مریدوں سے قتل کرا دوں گا۔ قندیل گھر آئی تو خوف سے گھر کو تالے لگاکر رکھے پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے والدین کا بیان مفتی عبدالقوی کی موجودگی میں لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کے روبرو بیان دیا۔ قندیل کے والدین کو آج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن