• news

پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت 68 بھارتی ماہی گیروں کو آج رہا کرے گا

لاہور(آئی این پی) پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت 68بھارتی ماہی گیروں کو آج لانڈھی جیل سے رہا کرے گا جنہیں پیر کے روز واہگہ کے راستے وطن واپس بھجوایا جائے گا۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر وں کو آج ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا اور انہیں واہگہ باڈر پر بھارت کی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا جائے گا۔ ایدھی کی طرف سے بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کے وقت تحفے اور نقد رقم بھی دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن