• news

کراچی :لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ملیر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے گورنر ہائوس کے باہر دھرنا دیا۔دھرنے کے باعث گورنر ہاوس جانے والی سڑک کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ۔لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گزشتہ رات ملیر سے ریلی نکالی گئی تھی ۔ریلی کے شرکاء نے گورنر ہاؤس پردھرنے کا اعلان کیا تھا ۔مظاہرین کا کہناتھاکہ طویل عرصے سے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گورنر ہائوس پر پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں ۔دھرنے کے باعث گورنر ہائوس جانے والا ایوان صدر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیااور ٹریفک کو سرور شہید روڈ سے پاسپورٹ آفس کی جانب سے موڑا گیا ۔دھرنے کے مقام پر پولیس اہلکار، خواتین پولیس اور واٹر کینن بھی موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن