• news

ماں کی طبیعت اب بہتر ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی علالت کے باعث نئی دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہیں تاہم اس حوالے سے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ماں کی طبیعت اب بہتر ہے۔سونیا گاندھی انتخابی مہم کے سلسلے میں شملہ میں تھیں جہاں انہیں معدے میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر نئی دہلی منتقل کیا گیا جہاں سر گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن