ایل ڈی اے سٹی مکمل کرنے کیلئے زمینداروں کو رقبہ کے عوض رہائشی پلاٹوں کی فائلیں دینے کا فیصلہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیروز پو رروڈ پر بنائی جانے والی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے ڈویلپمنٹ پا ر ٹنرکے سا تھ مقا می زمینداروں کی طر ف سے براہ راست پیش کی جانے والی اراضی بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیم میں شامل مو ضع جا ت کا ہنہ، تھہ پنجو ، رکھ جھیڈو، کا چھا اور ہلوکی میں واقع ایک ایکڑ یا زیادہ رقبے کے مالکان ایل ڈی اے کو براہ راست اپنارقبہ پیش کر کے اس کے عوض رہا ئشی پلا ٹوں کی فا ئلیں حا صل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ما لکان اراضی اپنی اراضی کی دستاویزات کے سا تھ خصوصی فا رم پُر کر کے اپنی درخواست جمع کر وا سکتے ہیں۔ دستاویزات کی جانچ پڑ تال کے بعد رقبہ کی تصدیق ہو نے پر رقبہ ایل ڈی اے سٹی کے نا م انتقال کروا کے وہ پلاٹ فا ئلوںکے مالک بن سکیں گے۔