• news

پیداواری استعداد میں7.65 ملین ٹن کا اضافہ متوقع

اسلام آباد (آن لائن)آئندہ دو سال کے دوران جنوبی ریجن میں سیمنٹ تیار کرنے والے اداروں کی پیداواری استعداد میں7.65 ملین ٹن کا اضافہ ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ( سی پیک) اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ملک میں سیمنٹ کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی ریجن میں سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانوں نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے مطابق آئندہ سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پیداواری استعداد میں5.35 ملین ٹن جبکہ2019 کے پہلے 9ماہ کے دوران2.3 ملین ٹن کا اضافہ ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق آئندہ تین سال تک جنوبی ریجن میں سیمنٹ کے کارخانوں کی پیداوار17 ملین ٹن تک بڑھ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن