ریلوے کی پہلی سہ ماہی میں آمدن اور اخراجات کے درمیان آپریٹنگ ریشو 80 فیصد رہی
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز کی جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آمدن اور اخراجات کے درمیان آپریٹنگ ریشو 80.775 فیصد رہی جو مالی سال 2011-12 کے دوران203.59 تھی یہ بات وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی آمدن اور اخراجات کے بارے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان ریلویز کے فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاونٹس آفیسرڈاکٹرمحمدسعید نے بتائی۔ آپریٹنگ ریشوں میں اضافہ معمول سے بڑھ کے ریٹارمنٹس پنشنروں کو اربوں رپوں کے واجبات کی ادائیگی اور ریل گاڑیوں کے اپ گریڈیشن کی وجہ سے رہا ۔