• news

عائشہ گلالئی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے ٹھیکیدار نور زمان کو قتل کر دیا گیا

لکی مروت (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے ٹھیکیدار نور زمان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نور زمان پر دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں فائرنگ کی۔ عائشہ گلالئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری نور زمان نے نیب میں عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن کی درخواست دے رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نور زمان کو دیرینہ دشمنی میں قتل کیا گیا۔
ٹھیکیدار قتل

ای پیپر-دی نیشن