الیکشن 2018: تحریک انصاف نے لاہور میں 22 امیدواروںکے نام فائنل کرلئے
لاہور (مبشرحسن + دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن کیلئے لاہور میں قومی اسمبلی کی 13 نشستوں پر22 امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی۔ اگرچہ زیادہ امکان ہے کہ آئندہ الیکشن میں سابق امیدواروں کو لیا جائیگا۔ ہوسکتا ہے کہ سابق فہرست میںچند نام ڈراپ کردئیے جائیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے امیدواروں کو جگہ دینے کیلئے تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ عمران خان حلقہ این اے 122 یا این اے 125 سے الیکشن لڑیں گے۔ یاد رہے گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف لاہور میں صرف ایک سیٹ جیت سکی تھی۔
نام فائنل