خیبر پی کے : ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا‘ تعداد 64 ہوگئی
پشاور (این این آئی) پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوئے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج ایک اور مریض چل بسا۔ یوں ڈینگی وائرس سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد64 تک پہنچ گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ نوشہرہ کے 80 سالہ منجور خان لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلا ج تھا جہاں پر وہ ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ گیا۔ صوبے میں ڈینگی سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 64 ہوگئی جبکہ بیشتر مریض تاحال اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی