• news

لدھیوالہ وڑائچ: انٹرنیٹ دوستی، امیر زادے طالب علم کو گھر بلوا کر بھائیوں سے چھترول کرا دی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار) انٹر نیٹ پر امیر زادے سے دوستی، ایزی پیسہ کے ذریعے ہزاروں روپے منگوانے والی لڑکی نے ملاقات کے بغیر روپے بھیجنے سے انکار پر دوست کو گھر بلا کر بھائیوں سے چھترول کروا دی، مرغا بنا کر معافی مانگنے پر چھوڑ دیا۔ تفصیل کے مطابق عالم چوک کے محلہ رحمان آباد کے عبدالمجید کی بیٹی 16 سالہ (ز) کی وزیر آباد کے امیر زادے دسویں کلاس کے طالبعلم حسنات سے انٹر نیٹ پر دوستی ہو گئی اور (ز) اپنے دوست سے ایزی پیسہ کے ذریعے ہزاروں روپے منگواتی رہی، لڑکے نے ملاقات کے بغیر پیسے بھیجنے سے انکار کیا تو لڑکی نے اسے گھر ملاقات کے لئے بلا کر اپنے بھائیوں فریاد، شہروز اور ہمایوں سے حسنات کو تشدد کا نشانہ بنوایا اور مرغا بنا کر معافی بھی منگوائی اور اس سے 11 ہزار روپے چھین لئے اور چھوڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن