• news

بددیانت لوگوں نے حلف نامہ میں تحریف کی کوشش کی: عبدالغفور حیدری

صوابی (این این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ نے 1974 میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کیلئے قرارداد پاس کی تھی اسی پارلیمنٹ میں انتالیس سال بعد دوبارہ قادیانیوں کی غیر مسلم حیثیت کی توسیع کردی ہے اور پارلیمنٹ نے قادیانیوں کی کفر پر مہرتصدیق ثبت کردی اگر چہ درپردہ بددیانت لوگوں نے بڑی ہوشیاری سے عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تحریف کی کوشش کی مگر ہم نے بروقت اس کا تدارک کرکے تحریف کا راستہ روک لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم صدیقیہ زروبی میں مفتی اعظم محمد فرید (مرحوم)کے سالانہ سہ روزہ اجتماع کے اختتام پر خطاب اور بعدازاں مرکزی کونسل کے رکن نور الاسلام کی رہائش گاہ پر اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ تمام دینی جماعتوں کا اتحاد ہوجائے گا، سی پیک کے حوالے سے چائنہ اور پاکستان کے ساتھ جے یوآئی نے اہم کردار ادا کیا ہے بلوچستان کے عوام کے جو چھوٹے تحفظات ہے حکومتی سطح پر اسے حل کرنا چاہئے تاکہ چھوٹوں صوبوں کے محرومیوں اور پسماندگی کا ازالہ سی پیک کے منصوبے سے ہوجائے انہوں نے کہاکہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا مخلص دوست نہیں رہاہے بلکہ پاکستان ہمیشہ اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا۔ پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ انڈیا یا امریکہ آسانی سے ہضم کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا کو خیبر پی کیمیں ضم کرنے، الگ صوبہ بنانے یا اپنے حیثیت برقرار رکھنے سے فاٹا کے عوام کو اعتماد میں لیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن