• news

پی آئی اے کا امریکہ کیلئے سفر ختم، آخری پرواز وطن واپس پہنچ گئی

اسلام آباد(آن لائن)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی تاریخ کے ایک درخشاں دور کا باب بند ہو گیا۔دریں اثنا پی آئی اے کی امریکہ سے پاکستان کیلئے آخری پرواز وطن پہنچ واپس پہنچ گئی۔ اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور سے بھی آپریشن بند ہوگیا۔ نیویارک میں قومی ائرلائن کے دفاتر کی بندش کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فلائٹ کے ساتھ پی آئی اے کا امریکہ کیلئے پروازوں کا 56 سال پر محیط دور اختتام کو پہنچا۔ واپس آنیوالی پرواز کے عملے اور مسافروں کیلئے یہ بات تکلیف دہ تھی کہ اب پاکستان کی سرکاری ایئر لائن کی کوئی پرواز امریکہ نہیں جا سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن