کشمیر کے معاملے پر کانگریس پاکستان کی زبان بول رہی ہے: بھارتی وزیر اعظم
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کانگریس کی طرف سے کشمیریوں کو خود مختاری دینے کے مطالبہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس پاکستان کی زبان بول رہی ہے۔ کرنا ٹکا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ کل تک جو اقتدار میں تھے انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کشمیر پر یوٹرن لے لیا ہے اور وہ اب وہ کشمیر کی خود مختاری کی بات کر رہے ہیں۔ کانگریس کے رہنما چدم برم نے کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کشمیریوں کو خود مختاری دینے کی تجویز دی تھی۔ مودی نے کہا کہ کشمیر میں جن بھارتی فوجیوں نے جانیں دی ہیں کانگریس ان کی ماؤں‘ بہنوں کو کیا جواب دے گی۔