بیت المقدس میںیہودی بستیوں کی توسیع :امریکہ نے اسرائیل کے مجوزہ بل کی مخالفت کردی
واشنگٹن( اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور نواحی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے توسیعی منصوبے پر لائے گئے بل پر ممکنہ ووٹنگ کی مخالفت کر دی۔ اس اعلان کے بعد گزشتہ روز وزارتی کمیٹی میں مجوزہ بل پر ووٹنگ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے منسوخ کر دی ہے۔ امریکی اہلکار نے بتایا میرے خیال میں امریکہ ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ یہ اشارہ ہے وہ امن مذاکرات دوبارہ بحال کرانا چاہتا ہے جو فلسطین اور اسرائیل میں طویل عرصے سے معطل ہیں۔