فیصل آباد، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 7سالہ بچے کو کچل دیا،لواحقین کا احتجاج
فیصل آباد(اے این این)فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی کی تیزرفتاری نے 7سالہ بچہ کچل دیا ۔ لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھوڈی والا میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 7 سالہ بچے شہزاد کو کچل دیا اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کو بروقت اطلاع ملنے کے باوجود روایتی سستی کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر بچے کے لواحقین نے جڑانوالہ روڈ پر لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ روڈ بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔