ٹرمپ کی درخواست مسترد ایرانی صدر نے ملنے سے انکار کردیا
تہران (آئی این پی) ایرانی صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملنے سے انکار کردیا۔ پیر کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی درخواست کو صدر حسن روحانی نے مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرنے کے خواہاں تھے لیکن ایران کے صدر نے ملاقات کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔