• news

پارٹی متحد ہے، کسی ادارے کیساتھ تصادم پر یقین نہیں رکھتے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی ادارے کے ساتھ تصادم پر یقین نہیں رکھتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، نوازشریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے، اس حوالے سے جتنی بھی مشاورت ہو وہ بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کریں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سب سے زیادہ ووٹ لیکر وزیراعظم بنے تھے، وہ پارٹی کے قائد بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن