• news

مسعود اظہر کیخلاف بھارتی قرارداد کو دوبارہ ویٹو کردینگے:چین

بیجنگ (صباح نیوز) چین سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی کوشش کو دوبارہ ناکام بنا دے گا۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شن ینگ نے مولانا مسعود اظہر پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فی الوقت سلامتی کونسل کے ارکان کا اس معاملے پر اختلاف ہے اور چین نے مزید غوروخوض کرنے کیلئے تکنیکی طور پر اس معاملے کو روکا ہے، چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کا مسعود اظہار پر پابندی لگانے کے معاملے پر اختلاف ہے مسعود اظہر کیخلاف بھارتی قرارداد کو دوبارہ ویٹو کردیں گے واضح رہے کہ چین نے اگست میں سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد تکنیکی بنیادوں پر روک تھی جس کی مدت میں اس جمعرات کو ختم ہوجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن